پنجاب میں سرکاری پکی نوکری ہمیشہ کیلئے ختم ، آرڈیننس جاری

0
249

پنجاب حکومت نے “پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018” کو ختم کر دیا ہے۔ یہ وہ قانون تھا جس کے تحت کنٹریکٹ یا عارضی ملازمین کو مستقل کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ عمل بند ہو گیا ہے۔ نئے آرڈیننس کے مطابق جو فیصلے پہلے سے 2018 کے ایکٹ کے تحت ہو چکے ہیں وہ برقرار رہیں گے، لیکن اب نئے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری خزانے پر پنشن اور مستقل ملازمین کی تنخواہوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔ نئی بھرتیاں “Lump Sum Pay Package” کے تحت ہوں گی، یعنی ملازمین کو مستقل تنخواہ والے اسکیل پر نہیں بلکہ معاہدے یا پیکیج کی بنیاد پر تنخواہ دی جائے گی۔ سادہ الفاظ میں پنجاب میں سرکاری نوکریاں اب زیادہ تر کنٹریکٹ یا لمپ سم بنیادوں پر دی جائیں گی اور پہلے والا مستقل کرنے والا قانون ختم کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا