عدالت کو سیاسی محاذ نہ بنایا جائے، 27ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں:جسٹس حسن اظہر

0
452

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں یوٹیلیٹی کارپوریشن ملازمین کی برطرفی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے، اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں۔

عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے برطرف سیل مین مزمل رفیق کو تیاری کے لیے مزید وقت دے دیا۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ آپ نے لاہور ہائیکورٹ میں برطرفی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل خود واپس لی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ انہیں اپیل واپس لینے کا مشورہ عدالت نے دیا تھا، جبکہ 12 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے۔ جس پر جسٹس حسن رضوی نے ہدایت کی کہ آپ صرف اپنا کیس پیش کریں، ہزاروں ملازمین کا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے وفاقی آئینی عدالت سے براہِ راست رجوع کیسے کیا۔ کسی وکیل سے مشورہ کریں اور اگلی سماعت پر 27ویں آئینی ترمیم کا مطالعہ کرکے آئیں۔

جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، ادارے میں بھاری خردبرد پکڑی گئی۔ عوام کو فائدہ کم اور سٹاف نے زیادہ لطف اٹھایا۔ کیا یہ حکومت کے کرنے کے کام ہیں؟

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا