متحدہ کا نئے صوبے کے قیام کیلئے عوامی رابطہ مہم چلانے ، عدالت جانےکا اعلان

0
291

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے اور شہر قائد کے مستقبل پر شب خون مارا جا رہا ہے۔

شہر قائد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور قانون کے مطابق چارہ جوئی کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے الزام لگایا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور 17 سالہ قبضہ ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اکثریت کی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتیں قائم ہونی چاہئیں۔

سربراہ ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے اور آئین کا آرٹیکل 239 نئے اضلاع اور صوبے بنانے کا تقاضا کرتا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر عدالتیں انصاف نہیں کریں گی تو ضرورت پڑنے پر کراچی کا مقدمہ سڑکوں پر بھی لڑیں گے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم کی جدوجہد جاری رہے گی اور 18 ویں ترمیم پر عمل درآمد کا مطالبہ جاری رکھیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا