دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری نے پوری توجہ حاصل کی اور ایک دوست ملک کے ساتھ اس کی خریداری کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔
پاک فضائیہ کا دستہ ایئر شو میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہے۔
ایئر شو کے دوران جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارے نے غیر معمولی دلچسپی حاصل کی اور عالمی سطح پر قابل اعتماد جنگی طیارے کے طور پر اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔
کئی ممالک نے اس طیارے میں گہری دلچسپی ظاہر کی جبکہ ایک دوست ملک کے ساتھ خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے، جسے دفاعی اور صنعتی تعاون میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
دبئی ایئر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیارے بھی نمائش کا حصہ تھے۔






