عدالت کا اسلامی نظریاتی کونسل کے متعلق بڑا حکم

0
395

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ایک حالیہ بیان سے متعلق اہم حکم جاری کرتے ہوئے کونسل کی رائے کو 4 دسمبر تک معطل کر دیا ہے۔

تحریری حکمنامہ جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا، جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ حکم 12 نومبر کی سماعت کے بعد جاری کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ جب تک معاملہ زیرِ سماعت ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ کسی عدالتی فورم پر نہیں دیا جا سکے گا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کون سی قانونی اتھارٹی کے تحت کونسل ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اس نوعیت کی رائے فراہم کرتی ہے، اور متعلقہ حکام کو اس پر عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا