ویسٹ انڈیز کے کپتان نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

0
282

نیپئر میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔

دوسرے ون ڈے میں شے ہوپ نے 69 گیندوں پر 109 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 247 رنز تک پہنچایا۔ ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ نے ہدف 3 گیندیں قبل حاصل کر کے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی، تاہم شے ہوپ کی تاریخی اننگز نمایاں رہی۔

شے ہوپ نے ٹیسٹ کھیلنے والی 11 ٹیموں کے علاوہ نیدرلینڈز اور نیپال کے خلاف بھی سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ اس سے پہلے 12 ٹیموں کے خلاف سنچری بنانے کا ریکارڈ مہیلا جے وردھنے اور کرس گیل کے پاس تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیموں کے خلاف سنچری بنانے والوں میں سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، سنگاکارا، ہاشم آملہ اور دیگر کھلاڑی 11 ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنا چکے ہیں، لیکن شے ہوپ اب 13 ٹیموں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

شے ہوپ نے ون ڈے میں 10 مختلف ممالک میں سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے، جبکہ اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر اور سنتھ جے سوریا 12 ممالک کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے لیے وہ تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔ ویوین رچرڈز نے 141 میچوں میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا جبکہ شے ہوپ نے 142 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا