رائزنگ سٹارز ایشیا کپ ،بھارت کو شکست دیکر بنگلادیش فائنل میں پہنچ گیا

0
117

دوحا: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے بھارت اے کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔ بھارت کو آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے لیکن اوور تھرو کی وجہ سے صرف 3 رنز بن سکے اور میچ ٹائی ہوگیا۔

سپر اوور میں بھارتی ٹیم کے دونوں بیٹرز ابتدائی دو گیندوں پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد بنگلہ دیش کو فائنل کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔

بنگلہ دیش نے سپر اوور میں وائیڈ گیند کے نتیجے میں ایک رن بناتے ہوئے بھارت کو شکست دے دی اور فائنل میں پہنچ گئی۔

دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پاکستان اے اور سری لنکا اے کے میچ کے بعد ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا