اچکزئی کو ہٹا کر فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

0
352

اسلام آباد: تحریک تحفظِ آئین کی قیادت میں بڑی تبدیلی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، محمود خان اچکزئی کی جگہ فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا نیا سربراہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزدگی کے بعد محمود خان اچکزئی کو اتحاد کی سربراہی سے ہٹانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اندر مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب حکومت نے بھی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا ہے اور اس سلسلے میں چیف وہپ عامر ڈوگر کو باضابطہ طور پر خط لکھا گیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔

عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد حکومتی خط کا جواب دیں گے۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کے نام پر قائم ہے اور یہی نام حتمی طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا