بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گرد ہلاک

0
362

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی خوارج کی موجودگی کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں سکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، اور یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

پاک فوج کے مطابق یہ اقدامات خوارج کی نقل و حرکت محدود کرنے، سہولت کار نیٹ ورکس ختم کرنے اور تنظیم نو کی صلاحیت کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور علاقے میں دیگر بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا