پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن کنٹرول میں ہے، مریم نواز

0
343

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 27 ویں نیشنل ڈیفنس سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب میں نچلے سطح پر ممکنہ کرپشن کے باوجود ٹاپ لیول پر مکمل کنٹرول ہے اور کھربوں روپے کے پروجیکٹس میں کرپشن کی کوئی شکایت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور سیاسی بنیاد پر کوئی بھرتی نہیں ہوئی، اگر کوئی سفارش کرے تو استعفیٰ تک دینے کے لیے تیار ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور احتساب نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اور گڈ گورننس کے لیے جوابدہی ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ خوف اور غصے سے کام نہیں لیا جا سکتا اور بیوروکریسی کی مثبت معاونت کے ساتھ پنج سال میں صوبے کو کرپشن فری بنایا جائے گا۔

انہوں نے تنقید کرنے والے صحافیوں اور مخالفین پر بھی بات کی، کہا کہ الزام تراشی اور گالم گلوچ کا جواب پرفارمنس سے دیا جائے گا اور پنجاب میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے کئی اقدامات کیے جا چکے ہیں جو مستقبل میں جاری رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا