سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی پر جرمانہ عائد

0
452

پشاور: ہری پور میں ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ کے رہنما اور سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی آج ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈی ایم او نے کارروائی کرتے ہوئے 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ہدایت کی کہ جرمانہ 27 نومبر تک سرکاری خزانہ میں جمع کروا کر چالان پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماع میں خاتون امیدوار کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر انہیں جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا