ہری پور: پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہری پور سے اس بار بانی عمران خان کی پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی۔
عمر ایوب نے بتایا کہ وہ کھلابٹ سیکٹر ون میں موجود ہیں، جہاں دو یونین کونسلز شامل ہیں اور مجموعی طور پر 29 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے کئی رہنما جیل میں تھے اور کچھ پر پولیس کی نگرانی تھی، لیکن اس کے باوجود پارٹی نے 29 میں سے 27 پولنگ اسٹیشنز جیتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 82 ہزار ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی گئی تھی، اور کھلابٹ میں ن لیگ کا امیدوار اپنے گھر کے پولنگ اسٹیشن پر بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔
عمر ایوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی کھلابٹ کے تمام 29 پولنگ اسٹیشنز جیتے گی اور ہری پور سے بانی عمران خان کی پارٹی ہی جیتے گی۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی نشست پر اس بار عمر ایوب کی اہلیہ امیدوار ہیں۔






