لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو محنت اور جدوجہد کے ذریعے وزیر اعظم بنانا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں مختلف جامعات کے طلباء و طالبات سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر نے اس موقع پر اساتذہ کو روحانی والدین قرار دیتے ہوئے ان کی عزت و احترام کی اہمیت پر زور دیا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نوجوان، پڑھے لکھے اور دلیر لیڈر ہیں اور وہ جلد طلباء و طالبات کے درمیان ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے پائے کے لیڈرز آج بھی پیدا نہیں ہوئے، اور پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔






