لاہور میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی انتظامی تباہی، کرپشن اور ہر شعبے میں پیدا ہونے والی بربادی کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی کارکردگی اور خدمت عوام کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ادوار کی کارکردگی کا واضح فرق عوام بخوبی جانتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 کے مختلف پولنگ کیمپس کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ کس سیاسی جماعت کا کیا اعمال نامہ ہے، عوامی عدالت کا فیصلہ بھی واضح ہے۔






