اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں نوجوان لڑکی پر مبینہ تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ وفاقی دارالحکومت کے ایک مساج سینٹر میں پیش آیا، جہاں لڑکی پر مبینہ طور پر تشدد اور بلیک میلنگ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مساج سینٹر کے مالکان اور کچھ بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، جس کے دوران اس کے بال کاٹ کر گنجا کر دیے گئے۔
ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔






