ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج

0
373

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں واقع فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ایک خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف سی ہیڈکوارٹر پر ایک روز قبل ہونے والے حملے میں 3 اہلکار شہید اور ایف سی جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے، جن میں ائر فورس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں سرکار ایس ایچ او گلبرگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں 7 اے ٹی اے، ایکسپلوسیو، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق تین خودکش بمبار موٹرسائیکل پر آئے، جن میں سے ایک نے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا، جبکہ باقی دو اندر داخل ہوکر دستی بم پھینکنے اور فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔ اندر داخل ہونے والا دوسرا خودکش بمبار بھی جواب میں دھماکے سے مارا گیا۔

دھماکے میں سپاہی ریاست خان، سپاہی الطاف خان اور حوالدار عالمزیب خان شہید ہوئے، جبکہ زخمیوں میں 6 عام شہری اور 4 ایف سی اہلکار شامل ہیں۔ حملے میں ملکی سالمیت اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی طبی حالت بہتر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا