برطانوی حکومت نے عوامی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کم از کم اجرت میں اضافہ کر دیا ہے۔ 16 اور 17 سال کے ملازمین کی اجرت 6 فیصد بڑھا کر 10.85 پاؤنڈ، 18 سے 20 سال کے ملازمین کے لیے 8.5 فیصد اضافہ کیا گیا، جبکہ 21 سال یا اس سے زائد عمر کے کارکنان کے لیے اجرت 4.1 فیصد بڑھا کر 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
تربیت حاصل کرنے یا اپرنٹس کے طور پر کام کرنے والے نوعمر ملازمین کی اجرت بھی 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے رہائشی اخراجات کے باعث کم آمدنی والے کارکنان کے لیے ضروری ہے، تاہم کاروباری اداروں نے محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے بعض شعبوں میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں یا نوجوانوں کی ملازمتیں کم ہو سکتی ہیں۔
یہ اضافہ اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوگا، اور حکومت نے نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ ملکی اور غیرملکی افراد فائدہ اُٹھا سکیں۔






