آرمینیا نے دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کر دی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت ہو رہی تھی، اور یہ سوداگر تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ آرمینیا کی جانب سے خریداری منسوخ کرنے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، کیونکہ طیارے میں استعمال ہونے والے جدید ریڈار اور دیگر آلات اسرائیل میں تیار کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔





