برازیل کے سابق صدر جائیر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کے جرم میں سنائی گئی 27 سال قید کی سزا پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 70 سالہ بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں قید میں رکھا جائے گا۔ اس سے قبل وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے۔
برازیل کی سپریم کورٹ نے 2022 میں انہیں جمہوری نظام کو کمزور کرنے، سازش میں حصہ لینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور تاریخی ورثے کو تباہ کرنے کے الزامات میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔
بولسونارو کو 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم اپیل کے لیے مہلت کی وجہ سے سزا فوری طور پر نافذ نہیں کی گئی تھی۔ یہ برازیل کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔





