مریم نواز کا خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کے پروگرام کا افتتاح

0
444

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کے لیے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروز ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ انہوں نے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو شاباش دی اور وعدہ کیا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 28 ڈسٹرکٹس میں سینٹر آف ایکسی لینس مکمل ہو چکے ہیں اور پنجاب میں کل 303 ادارے خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت فراہم کر رہے ہیں، جن کی تعمیر نو بھی کی جائے گی۔

انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی وجہ سے گھر میں رحمت اور برکت ہوتی ہے، اور والدین کی ہمت کو داد دیتی ہوں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ریاست کو اپنے شہریوں کی ہر ضرورت کی فکر ہے، چاہے وہ تعلیم، صحت، سڑکیں، صفائی، کھیتی باڑی یا روزمرہ کی ضروریات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ خدمت کے بغیر بوجھ بن جاتا ہے، اور حکومت پنجاب ہر بچے تک بہترین سہولیات پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے سکول میل پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سکول کو سی سی ٹی وی مانیٹر بسیں فراہم کی جائیں گی اور 60 بسیں پہلے ہی آ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سے 75 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دیے جا رہے ہیں اور خصوصی بچوں کو بھی یہ کارڈ دیا جائے گا تاکہ والدین پر بوجھ کم ہو۔

افتتاحی تقریب کا آغاز خصوصی بچوں کے لیے گھنٹی بجا کر کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا