راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیزنز کے آخری گروپ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو صرف 6 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، جس میں کامل مشارا 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ لی۔






