نیو ساوتھ ویلز: آسٹریلیا کے ساحل کائلز بیچ پر شارک کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خاتون موقع پر ہی جان بحق ہو گئی، جبکہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ ایک بڑی بل شارک نے کیا، جس کے بعد ساحل عوام کے لیے بند کر دیا گیا۔
یہ واقعہ آسٹریلیا میں رواں سال پانچواں شارک حملہ ہے۔






