اپوزیشن وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، سیاسی مذاکرات پر زور

0
486

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق سپیکر اسد قیصر اور اراکین بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔

سپیکر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ سیاست کے دوران بھائی چارے اور رواداری کے رشتے ہمیشہ قائم رہنے چاہئیں۔ انہوں نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کے خاندان سے ملاقات کی اجازت دینے کے معاملے کو بھی اٹھایا۔ اپوزیشن وفد نے سپیکر کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا