علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

0
702

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ علیمہ خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا