یہودیوں کی 180 سال پرانی عبادت گاہ کو آگ لگا دی گئی، ملزم گرفتار

0
394

یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی یہودی کنیسہ، کلویز قدیشہ، میں رات گئے آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق ایک شخص کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور عمارت کو نذر آتش کردیا۔

واقعے کے وقت سیکیورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے موجود نہیں تھا، جس کا فائدہ مشتبہ شخص نے اٹھایا۔ آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے قابو میں لے کر پولیس کے حوالے کیا اور تھانے میں کافی دیر پوچھ گچھ کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ ملزم ذہنی امراض کا شکار ہے اور غیر متوازن شخصیت کا مالک ہے، تاہم اس کا نفسیاتی معائنہ ابھی ہونا باقی ہے۔

مقامی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہی شخص ایک ماہ قبل اسی علاقے میں ایک گرجا گھر کو بھی آگ لگانے میں ملوث تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا