اپوزیشن کے 40 رہنماؤں کو 45 سال تک قید کی سزا

0
268

تیونس میں اپوزیشن رہنماؤں اور مخالف میڈیا شخصیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اپیل کورٹ نے 40 اپوزیشن رہنماؤں، بزنس مین اور میڈیا شخصیات کو 5 سے 45 سال تک قید کی سزا سنائی، جن میں سے 20 افراد بیرون ملک جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے اور ان کی غیر موجودگی میں سزا دی گئی۔

یہ مقدمہ، جسے “ریاست کی سلامتی کے خلاف سازش” کے نام سے جانا جاتا ہے، عالمی سطح پر تنقید کی زد میں ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ مقدمے میں سنگین بے ضابطگیاں، شفافیت کی کمی اور عدالتی امور میں حکومت کی مداخلت واضح ہیں۔

سزائے قید پانے والے اہم اپوزیشن رہنماؤں میں خیام ترکی، جوہر بن مبارک، عصام شبعی، غازی شواعشی، رضا بلحاج اور عبدالحمید جلاصی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نورالدین بحیری، صاحبی عتیق اور سعید الفرجانی کو بھی سزا دی گئی۔

خصوصی طور پر انسانی حقوق کی کارکن بشرہ بلحاج حمیدہ کو عدم موجودگی میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی، جو جلاوطنی میں تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا