اداکار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کر لیا

0
398

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار کاشف محمود نے خوشخبری سناتے ہوئے ہے کہ ان کے درمیانے بیٹے محمد ابان کاشف نے قرآنِ پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

کاشف محمود نے جمعے کے روز اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں اُن کی خوشی اور فخر نمایاں نظر آرہا ہے۔ اداکار نے لکھا
“الحمدللہ، میرے منجلے بیٹے محمد ابان کاشف نے حافظِ قرآن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔”

اداکار کی اس پوسٹ پر شوبز سے وابستہ افراد، مداحوں اور فالوورز نے بڑی تعداد میں مبارکباد پیش کی اور ابان کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے دعا دی کہ “اللہ اس حفظِ قرآن کی برکت آپ کی زندگی میں بھی دے اور دونوں جہان میں کامیاب کرے۔”

مداحوں نے اسے خوشگوار سرپرائز قرار دیتے ہوئے ابان کی استقامت اور کاشف محمود کی محنت کو سراہا۔

واضح رہے کہ کاشف محمود کچھ مدت سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور تھے، تاہم اب وہ صنم سعید اور عماد عرفانی کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جسے میثم نقوی ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس کی کہانی معروف ناول نگار عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا