دلہا نے 1 کروڑ کا جہیز ٹھکرا کر مثال قائم کردی

0
363

بھارت کے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک نوجوان دلہے کے قابلِ تعریف فیصلے نے سوشل میڈیا پر خوب سراہنا حاصل کرلی۔ شادی کی تقریب میں دلہے نے دلہن کے اہلِ خانہ کی جانب سے دیا جانے والا 31 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) کا جہیز لینے سے صاف انکار کردیا اور بطور رسم صرف ایک روپیہ قبول کیا۔

رپورٹس کے مطابق اودھیش رانا کی شادی 22 نومبر کو شہاب الدین پور گاؤں کی رہائشی ادیتی سنگھ سے مقامی بینکوئٹ ہال میں انجام پائی۔ تلک کی رسم کے دوران دلہن کے اہلِ خانہ نے روایتی طور پر بھاری رقم پیش کی، مگر اودھیش نے سب کے سامنے ہاتھ جوڑ کر رقم واپس کردی اور اپنے مؤقف کو دو ٹوک انداز میں بیان کیا۔

اودھیش رانا کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان ہمیشہ سے جہیز کے مکمل خاتمے کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا:
“ہمیں 31 لاکھ روپے دیے جا رہے تھے لیکن ہم نے وہ رقم واپس کردی۔ ہمارا ماننا ہے کہ جہیز ایک غلط نظام ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے۔”

ان کے مطابق شادی جیسے مقدس رشتے کو مالی بوجھ نہیں بننا چاہیے اور نہ ہی کسی باپ کو اپنی بیٹی کی شادی کے لیے قرض میں ڈوبنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب رشتہ ایک روپے کی رسم پر قائم ہوا تو اس سے زیادہ لینا اخلاقی طور پر درست نہیں۔

اودھیش کے اس اقدام نے نہ صرف شادی کے شرکا کو متاثر کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس عمل کو جرأت مندانہ قدم اور معاشرتی اصلاح کے لیے ایک مضبوط مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا