صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے اور خوش قسمتی سے ماں سمیت چاروں بچے صحت مند ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جبکہ ان کی پیدائش بغیر آپریشن یعنی نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی۔
انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے پیدائش کے بعد 21 دن تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے اور اب یہ ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ سب کی حالت تسلی بخش ہے۔
بچوں کے والد مقصود علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔






