پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا نیا فیچر:شہری موبائل کیمرہ سے براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے جڑ سکیں گے

0
492

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نئے اقدام کے تحت اب ہر شہری اپنا موبائل فون کیمرہ براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک کر سکے گا۔

اس انقلابی منصوبے کا مقصد سنگین واقعات کے ویڈیو شواہد فوری طور پر سیف سٹی کے ساتھ شیئر کرنا ہے، تاکہ ریسپانس ٹائم کم ہو اور فوری مدد پہنچ سکے۔ اس سلسلے میں سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں جدید “کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے” فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری اپنے موبائل کیمرے کو براہِ راست کنٹرول روم سے جوڑ سکتے ہیں۔

فیچر کے تحت شہری کسی بھی اہم یا ہنگامی موقع کی لائیو ویڈیو فوری طور پر سیف سٹی کو فراہم کر سکیں گے، جس سے اصل صورتحال کا فوری اندازہ لگایا جا سکے گا۔

سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے پر آفیسر شہری کو لائیو فیڈ کا خصوصی لنک بھیجے گا، جو اوپن کرتے ہی موبائل کیمرہ براہِ راست کنٹرول روم سے منسلک ہو جائے گا۔ اس سے موقع واردات کی حقیقی صورتحال دیکھ کر فوری امدادی کارروائی ممکن ہوگی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ سروس صرف ایمرجنسی کی صورتحال کے لیے ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ موبائل کی لوکیشن آن رکھیں تاکہ درست مقام کی نشاندہی ممکن ہو۔ انہوں نے شہریوں سے غیر ضروری ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ فیچر کا مقصد صرف بروقت ہنگامی مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا