عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کے معاشی ڈیٹا کو ناقص قرار دیتے ہوئے اسے سی گریڈ دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے دستیاب معاشی اعداد و شمار میں خامیاں ہیں جو نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق آمدنی کی بنیاد پر جی ڈی پی کے طریقہ کار پر تنقید کی جا چکی ہے، اور اسی وجہ سے بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال سی گریڈ دیا گیا۔





