ایران نے غیر ملکی جہاز قبضے میں لے لیا

0
697

ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کے دوران اسواتینی کے جھنڈے والا جہاز پکڑا، جو ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جا رہا تھا۔

جہاز پر 13 عملے کے افراد موجود تھے جن کا تعلق ایک پڑوسی ملک اور بھارت سے بتایا جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی اسی ماہ ایران نے خلیج میں ایک آئل ٹینکر ضبط کیا تھا، جسے بعد میں 21 رکنی عملے سمیت رہا کر دیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا