خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں چار نام زیرِ غور ہیں۔ پہلا نام موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی کا ہے، جنہیں ممکنہ گورنر راج کے بعد بھی عہدے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
دیگر سیاسی ناموں میں سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور آفتاب شیرپاؤ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر ان ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو بطور متبادل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غیور اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی کے نام بھی غور کے لیے موجود ہیں۔






