پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ زیر غور ہے، بیر سٹر عقیل ملک

0
448

وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ زیر غور ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشتگردی اور سرحدی صورتحال کے باعث انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، اور شہریوں کو بے سہارا نہیں چھوڑا جاسکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ گورنر راج صرف شدید ضرورت کے وقت لگایا جاتا ہے اور موجودہ حالات اس کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے گورنر کی تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے، اور اس عہدے کے لیے پانچ نام زیر غور ہیں۔
ان میں تین سیاسی شخصیات امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پاؤ اور پرویز خٹک جبکہ دو سابق فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود کے نام شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا