حکمران علماء سے پنگا مت لیں، جے یو آئی

0
486

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی حکمران اپنی کرسی کو مضبوط قرار دیتے ہیں لیکن اصل مضبوطی صرف آیت الکرسی والے کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت واقعی دینی اداروں کی مدد چاہتی ہے تو مساجد کے بل معاف کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ذاتی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ان کی حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف تھا۔ اسلم غوری نے دعویٰ کیا کہ حکمران خوف کی فضا بنا کر حکومت کرنا چاہتے ہیں اور علماء کرام کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر علماء کو خریدا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غریبوں کو تنگ کیا گیا تو اس کے نتائج حکمرانوں تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی طبقے کے خلاف محاذ آرائی بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ جے یو آئی تمام مسالک کی نمائندگی کرتی ہے۔

اسلم غوری نے الزام لگایا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم چھوٹے صوبوں اور جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر کی جا رہی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی روش بدلنی چاہیے ورنہ قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا