بچے کی سالگرہ خون میں نہا گئی

0
432

کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ واقعہ ہفتے کی شام ایک آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ مقامِ وقوعہ کو سیل کر کے تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات نہیں ملی ہیں اور تحقیقات ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا