لاہور سے تعلق رکھنے والی علینہ اظہر نے مراکش میں منعقدہ انٹرنیشنل یوتھ کانگریس میں غزہ میں بچوں اور خاندانوں کے متاثر ہونے پر عالمی نوجوانوں کی یکجہتی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے لیے منصب کی ضرورت نہیں، بلکہ حوصلہ اور یقین ضروری ہے۔ علینہ نے 18 برس کی عمر میں آسرا پاکستان اور 22 برس میں آسرا ترکی قائم کر کے کمزور طبقات، مہاجر خاندانوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے مدد فراہم کی۔
کانگریس کے دوران علینہ نے بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور فلسطین کے مسئلے اور انسانی بحران پر بات چیت کی، جسے عالمی ضمیر کے لیے ایک امتحان قرار دیا گیا۔






