ٹیکساس، امریکا میں سکیورٹی اداروں نے ایک افغان نژاد شخص محمد داؤد الوک زئی کو گرفتار کر لیا، جس نے ٹک ٹاک پر خود کو بم بنانے والا ظاہر کیا اور فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
حکام کے مطابق ملزم 7 ستمبر 2022 کو امریکا منتقل ہوا اور اسے گرین کارڈ جاری کیا گیا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور الوک زئی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔
سکیورٹی ادارے افغان مہاجرین کی آن لائن سرگرمیوں اور اسکریننگ پر سخت نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں، خاص طور پر حالیہ فائرنگ اور دھمکی کے واقعات کے بعد۔






