کسی نے گورنر شپ کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، اے این پی

0
397

ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ جماعت سے کسی نے گورنر شپ کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا۔ رابطہ ہوا تو پارٹی میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی رٹ نہیں ہے اور موجودہ حکومت خیبر پختونخوا میں کام نہیں کر پا رہی۔ اگر پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو حکومت چھوڑ دے، جبکہ اے این پی جمہوری اداروں کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔ خیال رہے کہ گورنر راج کے ممکنہ ناموں میں اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی بھی شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا