اسلام آباد کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے سینیٹر نیاز احمد کا نام اور عہدہ استعمال کر کے شہریوں سے فراڈ کرنے والے نوسرباز عبداللہ اقرار کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق صوابی سے ہے اور وہ خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکا دے رہا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔





