اسلام آباد اور راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے اور جلوس پر پابندی عائد ہوگی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے دوران کسی بھی قسم کا اجتماع منعقد کرنا ممنوع ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون فوری حرکت میں آئے گا۔
راولپنڈی میں بھی ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے یکم سے 3 دسمبر تک دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق ریلیوں، جلسوں اور عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ پولیس اور دیگر ادارے ہائی الرٹ رہیں گے۔
یاد رہے، گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے یہ اقدامات کیے۔






