نواز شریف چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ نہیں، رانا ثنااللہ

0
443

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی اس بارے میں کوئی ایسا بیان نہیں دیا اور موجودہ گفتگو کسی اور حوالے سے ہوئی تھی۔

رانا ثنااللہ نے مزید بتایا کہ سی ڈی ایف ایک نیا اہم ادارہ ہوگا، لہٰذا نوٹیفکیشن جلد بازی میں جاری نہیں ہوگا۔ وزیراعظم کی واپسی کے بعد نوٹیفکیشن کے لیے درکار وقت کے مطابق کارروائی ہوگی اور اس کے بعد اس کی مدت پانچ سال مقرر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے مطابق تمام کارروائیاں قانونی فریم ورک کے تحت ہو رہی ہیں اور پی ٹی آئی کو معاملے میں قانونی طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے تھا۔ پی ٹی آئی کی دھمکی آمیز اور احتجاجی رویے کے جواب میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا