ستھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا مربوط کچرا اٹھانے والا نظام بن گیا، رپورٹ فوربز

0
560

فوربز کی رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا مربوط کچرا اٹھانے والا نظام بن گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے صرف 8 مہینوں میں صوبے میں کچرے کے مسائل کا بہترین حل پیش کیا۔

منصوبے کے تحت روزانہ 50,000 ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے، سڑکیں صاف ہیں اور آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس پروگرام کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوئیں اور لاکھوں افراد کو پہلی بار باقاعدہ کچرا اٹھانے کی سہولت ملی۔

رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی گئیں، لاکھوں افراد کو پہلی بار باقاعدہ کچرا اٹھانے کی سروس ملی، اس منصوبے کو کوپ 30 میں بھی عالمی سطح پر پیش کیا گیا جہاں پروگرام کو ”انٹیگریٹڈ ویسٹ اینڈ کلائمیٹ ایکشن “ ماڈل قرار دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا