لاہور میں سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 4 اور 5 دسمبر 2025 کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کرا سکیں گے، جبکہ نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 6 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر تک مکمل کی جائے گی۔ منظوری یا مستردی کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر تک دائر کی جا سکیں گی، جن پر فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات واپس لینے کے اہل ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں ہوگی۔
کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر، 10 کورٹ اسٹریٹ لاہور میں 4 اور 5 دسمبر کے دوران وصول کیے جائیں گے۔






