فیلڈ مارشل سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

0
349

راولپنڈی: بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہمان جنرل نے علاقائی استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے بحرین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا