سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک اور سال کی توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جو آج ختم ہونے والی تھی۔ یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔
سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا، اور اب ایک سال کی توسیع کے بعد پاکستان کو مزید مالی سہولت فراہم ہوگی۔






