معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کرگئیں

0
504

معروف انفلوئنسر پیاری مریم کا اچانک انتقال ہوگیا، جس کی خبر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ پیاری مریم نرم گفتار اور دلکش مواد کی بدولت لاکھوں دلوں میں جگہ رکھتی تھیں۔

پیاری مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔ اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران زچگی انتقال کر گئیں، اور بدقسمتی سے ان کے جڑواں بچے بھی زندہ نہ رہ سکے۔

اہلخانہ نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شدید غم میں ہیں اور اس وقت کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا