گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت زمین بوس

0
269

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔

چیف فائر افسر ہمایوں خان نے بتایا کہ آگ کو کنٹرول کر لیا گیا ہے اور متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں وافر مقدار میں کپڑا موجود تھا اور آگ کا واقعہ تقریباً تین بجے رپورٹ ہوا۔

فائر افسر کے مطابق آگ کی شدت زیادہ تھی، جس پر فوری طور پر اسنارکل اور فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے۔

ہمایوں خان نے مزید بتایا کہ متاثرہ فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات موجود تھے یا نہیں، اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا