گورنر راج صوبائی حکومت کے رویے پر منحصر ہے، فیصل کریم کنڈی

0
384

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا یا نہ لگانا صوبائی حکومت کے رویے پر منحصر ہے۔

پرمولی فیڈر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون کرے تو گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشتگردی کا شکار ہے، افسران، سیکیورٹی اہلکار اور شہری شہید ہو رہے ہیں، اس لیے صوبائی حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اداروں کی مدد کرنی چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے ہڑتالیں اور سڑکیں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، عدالتی معاملات عدالت میں ہی حل ہوں، صوبائی حکومت کو وفاق کے ساتھ افہام و تفہیم سے چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج کا اختیار آئین کے تحت وفاق کے پاس ہے اور غیر قانونی افغان مہاجرین کو ہر صورت صوبے سے نکالنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا