نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

0
307

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی شرکت کی۔

نوازشریف نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے عوام کا حق ہے اور یہ منصوبہ شہر کی ترقی اور سہولیات کے لیے اہم ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تاریخی منصوبہ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر طویل ہوگا اور روزانہ تقریباً 51 ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔

بلال اکبر نے مزید بتایا کہ پراجیکٹ میں 40 الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی تاکہ عوام کو جدید اور آرام دہ ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا